• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینا رائے نے محسن خان سے طلاق کی وجہ بتادی


بھارتی اداکارہ رینا رائے نے پاکستانی کرکٹر محسن خان سے طلاق کی وجہ بتا دی۔

ایک انٹرویو میں رینا رائے نے کہا کہ میں محسن خان کے لائف اسٹائل کے ساتھ ایڈجسٹ نہیں کر سکی۔

انہوں نے بتایا کہ محسن خان مجھے لندن لے جا کر بسانا چاہتے تھے، برطانوی شہریت لینا چاہتے تھے اور میں اس کے لیے تیار نہیں تھی۔

رینا رائے نے کہا کہ محسن نے بیٹی جنت کو اپنے پاس رکھ لیا تھا تاکہ میں اس کی محبت میں مجبور ہو کر لندن چلی آؤں۔

واضح رہے کہ محسن خان نے ایک اور شادی کے بعد اپنی بیٹی جنت کی کسٹڈی رینا رائے کے حوالے کر دی تھی۔

رینا رائے نے بتایا کہ محسن خان ایک شاندار باپ ہیں، اپنی بیٹی سے رابطے میں رہتے ہیں، میری دعا ہے کہ خدا محسن خان کو خوش و خرم اور صحت مند رکھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید