• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے مسائل درپیش ہیں، بلاول بھٹو

اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے مسائل درپیش ہیں۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں سیکیورٹی اور کوآرڈی نیشن پر مکالمے میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے، تیسری دنیا کی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، مسائل کے حل کے لیے دنیا کو باہمی تعاون سے چلنا ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یوکرین معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہوتا ہے، افسوس ہے مغرب کے لیے کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں محض کاغذی رہ جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ مکالمے میں امریکی مندوب، رومانیہ اور سلوینیا کے وزراء خارجہ نے بھی شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید