تھائی لینڈ نے بدھا کی ہڈیوں کے آثار کے لیے پاکستان کو جدید کنٹینر تحفے میں دے دیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق تھائی لینڈ کے سفیر نے کنٹینر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے حوالے کیا۔
اس حوالے سے دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ بدھا کی ہڈیوں کے لیے دیا گیا کنٹینر ٹیکسلا میوزیم میں مستقل رکھا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق کنٹینر کی حوالگی کے لیے ٹیکسلا میوزیم میں تقریب بھی منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں سفارتکار اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام شریک ہوئے۔