• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہیت کی بھولنے کی عادت پر کوہلی کا پرانا بیان وائرل

ویرات کوہلی (دائیں)، روہیت شرما (بائیں) - فوٹو: فائل
ویرات کوہلی (دائیں)، روہیت شرما (بائیں) - فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی روہیت شرما کی بھول جانے کی عادت کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟ اس حوالے سے ان کا ایک بیان وائرل ہو رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ کی ٹاس کے بعد اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب روہیت یہی بھول گئے کہ وہ ٹاس کے بعد کیا کرنے والے تھے۔

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

روہیت شرما کی بھولنے کی عادت کو ساتھی کھلاڑی کتنا جانتے ہیں، اس کا اندازہ عین ٹاس کے موقع پر روہیت کے عقب میں مشق کرتے ساتھی کھلاڑی یوزویندر چاہل اور کلدیپ یادیو سے لگایا جاسکتا ہے جو اپنے کپتان کو دیکھ کر ہنستے رہے۔ 

یہی نہیں بلکہ روہیت کی بھولنے کی عادت سے متعلق ویرات کوہلی کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں ویرات کوہلی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ روہیت اپنی روز مرہ کے استعمال کی چیزوں کے بارے میں بھی بھول جاتے ہیں۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید