• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار احمد نواز سکھیرا بھی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں شامل

وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے دوسرا نام سردار احمد نواز سکھیرا کا دیا ہے۔

احمد نواز سکھیرا دبنگ بیوروکریٹ کی شہرت کے حامل ہیں، وہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رہ چکے ہیں۔

وہ گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری اور طاقتور خیال کیے جانے والے عہدے وفاقی سیکریٹری کیبنٹ ہیں۔

وہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عارف نکئی کے پھوپھی زاد سردار اسلم سکھیرا کے صاحبزادے ہیں، جو پی سی ایس سروس سے تعلق رکھتے تھے۔

وہ پنجاب کے مختلف ڈویژنز کے کمشنر رہے اور ایک قومی روزنامے میں کالم نگار بھی رہے۔

سردار احمد نواز سکھیرا کے صاحبزادے کی شادی پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کی صاحبزادی سے ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید