چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے معاملے پر اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اور ممبران شریک ہیں۔
صوبائی حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا، نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں جبکہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کچھ دیر میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی حتمی تقرری کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اس خصوصی اجلاس میں 15 افسران شریک ہیں، سیکریٹری عمر حمید، اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال حسین اجلاس کو بریف کریں گے۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ شعبوں کے ڈی جیز اور ایڈیشنل ڈی جیز کو بھی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی تھی، اس موقع پر آئینی اور قانونی معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔