• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: کاروبار کا ملا جلا رجحان، انڈیکس میں 35 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس میں 35 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 38 ہزار 443 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 417 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح 38 ہزار 553 جبکہ کم ترین سطح 38 ہزار 135 رہی۔

حصص بازار میں آج 8 کروڑ شیئرز کا کاروبار 2 ارب 80 کروڑ روپے ہوا۔ 

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 کروڑ روپے بڑھ کر 6 ہزار 135 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید