کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل چیلنج کپ کا منگل 24 جنوری سے کے پی ٹی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ آغاز ہوگا، مقابلوں میں 27 ڈپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی، واپڈا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔افتتاحی میچ پاکستان پولیس اور پاکستان نیوی کے درمیان شام 4 بجے شروع ہوگا، ٹیموں کو 07 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،6 گروپس میں 4،4 گروپ اے میں03 ٹیمیں شامل ہیں۔