• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Donald Trump Calls For Obama To Resign
اورلینڈو فائرنگ کے بعد ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر اوباما سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ جبکہ ہیلری کلنٹن نے بدھ کو ہونے والی انتخابی مہم ملتوی کردی ۔

ممکنہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر باراک اوباما سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈر کمزور ہیں ۔

ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی کہنا تھا کہ امریکی سرزمین پر دہشت گرد حملے ہوں گے ۔

ٹرمپ ایک بار پھر کہا کہ بیرون ملک میں پیدا ہونےو الے مسلمانوں کا امریکا میں داخلہ بند کیا جائے ۔ اورلینڈو میں جو کچھ ہوا وہ تو ابھی آغاز ہے اور معاملہ بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے ۔

دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کے بعد ممکنہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے بدھ کو اپنی انتخابی ریلی ملتوی کردی ہے ۔ صدر اوباما کو بھی وِسکونسِن میں انتخابی ریلی میں شرکت کرنا تھا ۔
تازہ ترین