• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل: سلہٹ اسٹرائیکرز کی فورچون باریشل کو 2 رنز سے شکست

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے 23ویں میچ میں سلہٹ اسٹرائیکرز نے فورچون باریشل کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے دی۔

سہلٹ اسٹرائیکرز کے 174 رنز کے تعاقب میں فورچون باریشل کی ٹیم 8 وکٹ پر 171 رنز بنا سکی۔

ابراہیم زادران نے 42، شکیب الحسن نے 29 اور کریم جنت نے 21 رنز بنائے۔

سہلٹ کی جانب سے رحمان راجا نے 3، محمد عامر اور تنظیم حسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سلہٹ اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 173 رنز بنائے تھے۔

اوپنر نجم الحسین نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ٹام مورز 40، تھیسارا پریرا نے 21 رنز بنائے۔

فورچون باریشل کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید