• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن کے شاہ عبداللّٰہ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ملاقات

شاہ عبداللہ اور نتین یاہو گفتگو کر رہے ہیں۔
شاہ عبداللہ اور نتین یاہو گفتگو کر رہے ہیں۔

اردن کے شاہ عبداللّٰہ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملاقات کی، اس دوران مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت پر بات چیت کی گئی۔

نیتن یاہو نے تیسری بار وزیراعظم بننے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ کیا ہے۔

شاہ عبداللّٰہ نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ فساد ختم کرنے کیلئے فلسطین اور اسرائیل کو طویل عرصے سے معطل رہنے والے امن مذاکرات بحال کرنا ہوں گے۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی تنازعات، بالخصوص اسرائیل اور اردن کے درمیان سیکیورٹی، اسٹریٹجک اور اقتصادی تعاون کے متعلق بات چیت کی۔

خیال رہے کہ رواں مہینے کے آغاز میں اسرائیل کے وزیر داخلہ بین گویر نے مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا تھا جس سے مسلم دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید