• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کی لاہور آمد کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت  انتظامت کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کی لاہور آمد پر سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پولیس کو وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ کے پی کے کی سیکیورٹی ٹیم سے لاہور پولیس نے رابطہ کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے تاحال فائنل پروگرام لاہور پولیس کو فراہم نہیں کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید