توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی جانب سے انگلش فلم ڈیولز ایڈوکیٹ کے آخری ڈائیلاگ کا تذکرہ کیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن سے نااہلی کے پٹیشن واپس لینے کی عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لاہور ہائی کورٹ میں معاملہ زیرالتوا ہونے پر یہاں سے واپس لینا چاہتے ہیں؟
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اسلام آباد نہیں آنا چاہتے ہیں؟ یہاں ٹھنڈ پڑ رہی ہے؟ لاہور میں بھی کافی دھند ہے بلکہ اسموگ ہے، یہاں بارش بھی ہو رہی ہے، موسم ٹھیک ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر کے ساتھ قانونی نتائج بھی لکھ دیتے ہیں، جو بھی قانونی نتائج ہوں گے وہ پھر لاہور ہائی کورٹ بھی دیکھ لے گا۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا اور علی گوہر بھی روسٹرم پر موجود ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔