• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تزئین حسین نے دوسری شادی میں تاخیر کیوں کی؟

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ، پروفیسر تزئین حسین نے دوسری شادی میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ شوہر نے سوشل میڈیا کے ذریعے بات چیت کا آغاز کیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات چیت کی اور دوسری شادی میں تاخیر کی وجہ بھی بتائی۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے بتایا کہ میری اپنے موجودہ شوہر سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے بات چیت کا آغاز ہوا، دراصل یہ تعلق ایک قریبی دوست کے ذریعے قائم ہوا، جو چاہتی تھی کہ دو تنہا افراد کو ایک دوسرے سے ملایا جائے۔

تزئین حسین کے مطابق دوسری شادی میں تاخیر کی سب سے بڑی وجہ ذاتی وقت اور خود کو سمجھنے کا عمل تھا۔

انہوں نے کہا کہ تنہائی انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے اور وہ اپنے کردار اور شخصیت کے ایسے پہلوؤں کو بھی سمجھنے لگتا ہے جن پر پہلے غور نہیں کیا گیا ہوتا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ 5 سال کا یہ وقفہ میرے لیے خود شناسی کا دور تھا اور اس دوران میں نے خود کو ایک نئے انداز سے جانا اور سمجھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اب وہی شخص نہیں رہی جو اپنی پہلی شادی کے وقت تھی، بلکہ اب میں زیادہ مطمئن، پُرسکون اور خود سے آگاہ زندگی گزار رہی ہوں۔

واضح رہے کہ تزئین حسین نے گزشتہ برس اپریل میں عامر سیدین نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید