• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شہباز گل—فائل فوٹو
شہباز گل—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں فواد چوہدری کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے، یہ ظلم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ فواد چوہدری ایک بہادر انسان اور خان کا مخلص ساتھی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ فواد کا حامی و ناصر ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا، ان پر مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے، جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید