• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا، آپ تیاری کریں، اماراتی صدر

وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید آل نہیان کی رحیم یار خان میں انتہائی پرتپاک اور برادرانہ ماحول میں ملاقات ہوئی۔

یو اے ای کے صدر وزیراعظم کا ہاتھ تھام کر اپنے جہاز میں لے گئے اور اپنے بچوں سمیت اہل خانہ سے ملاقات کرائی۔

محمد بن زاید آل نہیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا متحدہ عرب امارات پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا ، آپ تیاری کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کے بچوں سے عربی اور انگریزی میں بات چیت کی۔ صدر یو اے ای نے رحیم یار خان آنے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق صدر یو اے ای نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا آپ اس کی تیاری کریں۔ یو اے ای کے صدر خاص طور پر ہوائی اڈے پر آئے اور وزیراعظم شہباز شریف کو الوداع کیا۔

قومی خبریں سے مزید