• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر جماعت اسلامی کا ہی بننا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

فوٹو—سوشل میڈیا
فوٹو—سوشل میڈیا

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ میئر جماعت اسلامی کا ہی بننا ہے، کراچی کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے میں حکومت کی دلچسپی نہیں تھی، ایسے میں ٹرن آؤٹ بہت کم تھا، ہمارے الیکشن پراسس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی حال اگر جنرل الیکشن میں ہو گا تو اس کی شفافیت پر آواز اٹھے گی، 6 نشستوں پر احتجاج کیا، الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے، فارم 11 کے حصول کے لیے ہمیں بہت لڑنا پڑا، نتائج کی تاخیر بتاتی ہے کہ حکومت نے نتائج تبدیل کیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ دوران الیکشن بھی دھاندلی کی گئی، جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی پر سیل قائم کیا ہے، کسی بھی جماعت کو ہماری ضرورت ہو مدد کرنے کو تیار ہیں، یہ سیل انتخابات میں جو خامیاں سامنے آئیں ان کو سامنے لائے گا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو کمیٹی بنائی تھی اس نے کام شروع نہیں کیا، 11 سیٹوں پر اب ضمنی انتخاب ہو گا، آر اوز اور ڈی آر اوز سندھ سے نہیں دیگر صوبوں سے لیے جائیں، اس پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آر اوز اور ڈی آر اوز حالیہ انتخابات پر اثر انداز ہوئے، ری کاؤنٹنگ سے متعلق الیکشن ٹربینول میں بھی جائیں گے، ہم ایک ایک ووٹ کا تحفظ کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سویڈن میں ترک ایمبسی کے سامنے افسوس ناک واقع ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں، آج جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی جانب سے اس واقع پر احتجاج بھی ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید