• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی کے مسائل کا حل بتا دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کراچی کے مسائل کا حل بلدیاتی الیکشن ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ انتخابات میں اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کر کے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن سے امن قائم ہوا، ن لیگ سمیت پی ٹی آئی گرین لائن مکمل نہیں کر سکیں، کراچی کے لیے کوئی بھی سنجیدہ نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تیسرا خط بھی لکھ دیا، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ووٹ کی کاسٹنگ بلدیاتی انتخابات میں کم ہو۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کی کمی کا بہانہ بنا کر دھاندلی کی راہ پیدا کرنا چاہتی ہے، بلدیاتی انتخابات میں ہر پولنگ اسٹیشن حساس ہو گا، سندھ پولیس سندھ حکومت کی آلہ کار ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر آج تک قابض ہے، کل کے الیکٹرک کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت ہے، کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید