سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈالر کو فلوٹ کرنے کا فیصلہ اچھا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو لانا مسائل کے حل کی طرف پیش رفت ہے، قیمتوں پر پریشر آئے گا مگر یہ ضروری تھا، میں یہ بات پہلے سمجھ گیا تھا، لوگوں کو اب سمجھ آیا ہے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار میرے خلاف پروگرام کرواتے رہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میری صلاحیت پر سوال اٹھے گا تو میں جواب دوں گا۔ الیکشن نہیں لڑوں گا، لیکن اپنی پارٹی کا حصہ ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی پریشانیاں حل کرنے کے لیے سیمینار سیریز شروع کی ہے۔