• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے 30 سے زائد میزائل حملوں سے ایک شہری ہلاک، 15 حملے ناکام بنادیے، یوکرین

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فورسز نے یوکرین میں مختلف مقامات پر 30 سے زائد میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔

میزائل حملوں میں کیف کے ضلع گولو سیوسکی میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

روسی میزائل حملوں میں جنوبی ریجن اوڈیسا میں توانائی کی دو سہولیات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یوکرینی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فورسز کے فائر کیے گئے 30 سے زائد میزائلوں میں سے15 کو یوکرین کی فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔

اس کے علاوہ روسی فورسز کے فائر کیے گئے 24 ایرانی ساختہ ڈرونز ملک کے جنوبی حصے میں مار گرائے گئے ہیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بھی میزائل حملہ کیا گیا، کیف کے میئر نے شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، روسی بمبار طیاروں نے روس کے شمالی ریجن مرمانسک سے میزائل حملے کئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید