• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتاح اسماعیل کو نکالا گیا تو وہ مظلوم بن گئے: شوکت ترین

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار نے قوم سے جھوٹ بولا، مفتاح اسماعیل کو نکالا گیا تو وہ مظلوم بن گئے ہیں۔

لاہور میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ شوکت ترین نے 2 دنوں میں ساڑھے 4 ٹریلین روپے کا قرضہ بڑھایا ہے، آئی ایم ایف 3.2 ٹریلن ٹیکسز کی بات کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پلے جو کچھ پڑے گا، یہ اس کے ریٹ بڑھائیں گے، اگر انہوں نے آئی ایم ایف کو سائن نہیں کیا تو دیگر ممالک سے پیسے نہیں ملیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھیں گی، آئی ایم ایف سے جو ڈیل ہو گی اس سے عوام پر بہت بڑا بوجھ پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ 123 ارب روپے ہر ماہ بڑھ رہا ہے، گردشی قرضے بڑھنے کی وجہ سے حکومت بجلی کے ریٹ بڑھا دے گی۔

شوکت ترین نے کریڈ کہا کہ ڈالر 1 دن میں 34 روپے مہنگا ہوا، ملک میں مہنگائی کا طوفان بد تمیزی ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاروبار بند ہو رہے ہیں، لوگوں کے روزگار جا رہے ہیں، ہمارا تخمینہ ہے کہ معاشی گروتھ منفی ہو گی۔

تجارتی خبریں سے مزید