• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف پروگرام کی ممکنہ شروعات خوش آئند ہیں: پی بی سی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم کی فوری آمد اور پروگرام کی ممکنہ شروعات خوش آئند ہیں۔

پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پروگرام کا دورانیہ اور حجم بڑھانے پر بات کرنی چاہیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام ناکافی ہے، ٹیکس بیس بڑھائیں، توانائی کے شعبےمیں اصلاحات کریں، حکومتی اداروں کی ری اسٹرکچرنگ اور نج کاری کی جائے۔

پاکستان بزنس کونسل کے اعلامیے میں زور دیا گیا ہے کہ این ایف سی کو دوبارہ مرتب کرنا چاہیے، برآمدات بڑھانے اسے دنیا کے مختلف علاقوں تک پھیلانا چاہیے۔

اعلامیے میں پاکستان بزنس کونسل نے کہا ہے کہ توانائی اور خوراک کی خود انحصاری بڑھائیں، کاروبار بڑھانے کے لیے سول سروس کو آسان، کم لاگت اور تیز بنائیں۔

پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں اپنے قرض کی پروفائل کے لیے ماہرین کی رائے لینی چاہیے۔

اعلامیے میں پاکستان بزنس کونسل کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب سے اہم اصلاحات پر ہمیں کراس پارٹی معاہدہ کرنا چاہیے۔

تجارتی خبریں سے مزید