وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی طبیعت پھر خراب ہوگئی۔
نجی اسپتال میں شرجیل میمن کو مزید دو اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
شرجیل میمن کو چند دن پہلے بھی دو اسٹنٹ لگائے گئے تھے۔
کلیم موسیٰ کے مطابق مسافر محمد اسلم نے 28 مارچ کو ایئر پورٹ تھانے میں سامان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔
ذرائع کے مطابق شبہ ہے حراست میں لیا گیا شخص ڈاکٹر بیربل کے قتل میں ملوث ہے۔
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے سپریم کورٹ بینچ سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ 9 ارکان پر مشتمل عدالتی بینچ 3 ارکان تک محدود ہو گیا ہے۔
نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر آٹے کی تقسیم کے دوران 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار دے کر اس کی تردید کر دی۔
کراچی کے سائٹ ایریا میں راشن بانٹنے کے دوران بھگدڑ مچنے سے11 افراد کی موت پر فیکٹری مالک اور 2 مینجرز سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
لاہور کی سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
بچھڑے لوگوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کے لیے پنجاب پولیس پبلک ایپ ”میرا پیارا“ پر کام کا آغاز ہوگیا۔
لاہور کی احتساب عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔
اہم سیاسی فیصلوں کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج ماڈل ٹاؤن لاہور میں طلب کر لیا۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی کے کراچی کے سوشل میڈیا سیکریٹری محمد سلمان لاپتا ہوگئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فرد جرم ایک بار پھر مؤخر ہو گئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج متفقہ آئین پر حملہ ہو رہا ہے اور بلاول خاموش ہیں۔
کوئٹہ پولیس کے دو اہلکار کراچی میں منشیات اسمگل کرتے ہوئے ساتھی سمیت گرفتار کرلیے گئے، دو پولیس اہلکاروں سمیت تین ملزموں کو بلدیہ موچکو پولیس چیک پوسٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
عدالتوں میں بینچ پر بینچ ٹوٹنے لگے، مقدمات کیا رُخ اختیار کریں گے، عدلیہ کی ساکھ کیسے بچے گی؟ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، اس تمام تر صورتحال پر غور کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم ترین اجلاس آج ہوگا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی بات کرنے کے لیے بالکل تیار نہیں، اگر عمران خان ہمارے ساتھ بیٹھنے پر تیار بھی ہوگئے تو کسی بات پر متفق نہیں ہوں گے۔
پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔