بنگلادیش، ایران اور بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق بنگلادیش، ایران اور بھارت میں کل (جمعرات 19 فروری) پہلا روزہ ہوگا۔
دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین، عراق، یمن، لبنان، فلسطین اور افغانستان میں پہلا روزہ رکھا گیا۔
قطر کے دارالحکومت دوحا میں روایتی طریقے سے توپ چلا کر افطار کے وقت کا اعلان کیا گیا، مسجد نبوی میں ہزاروں روزے داروں نے پہلا افطار کیا۔
غزہ میں بےگھر فلسطینیوں کے لیے امدادی تنظیموں نے افطار کا انتظام کیا، مشرق وسطیٰ ممالک میں رمضان کی آمد پر مساجد کی سجاوٹ، روایتی لالٹینوں کی جھلملاتی روشنیوں اور بازاروں کی گہما گہمی سے رمضان المبارک کی رونقیں عروج پر ہیں۔