• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مریم نواز—فائل فوٹو
مریم نواز—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے طیارے میں میڈیکل ایمرجنسی ہو گئی جس کے باعث پرواز تاخیر سے روانہ ہوئی۔

مریم نواز جس طیارے میں سوار ہیں اس میں ایک مسافر کو دل میں تکلیف ہوئی ہے۔

مسافر کے معائنے کے لیے میڈیکل ٹیم طیارے میں داخل ہوئی ہے۔

بیمار مسافر محمد ہارون کو میڈیکل عملے نے جہاز سے اتار لیا اور اسپتال منتقل کیا۔

واضح رہے کہ دبئی میں گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ کا ہے۔

انہوں کے کہا کہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی لیڈرشپ میں پاکستان کو بھنور سے نکالیں گے۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آگے آکر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ مریم نواز گزشتہ سال اکتوبر میں لندن روانہ ہوئی تھیں، لندن سے جنیوا جا کر اپنے گلے کی سرجری بھی کرائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید