• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

گوجرانوالہ میں صرف 20 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات دستیاب ہیں۔

رحیم یار خان سے بھی یہی اطلاع مل رہی ہے کہ وہاں بھی پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم منصوعات کی سپلائی بند ہے۔

بہاولپورمیں چند پیٹرول پمپس کھلے ہیں جہاں پیٹرول بھروانے کے لیے آنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ سیالکوٹ کے بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں اور کھلے پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش ہے۔

فیصل آباد میں بھی پیٹرول پمپس پر موٹر سائیکل سواروں کا رش ہے۔ پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں کمی ہے۔

دوسری جانب ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں کو غلط قرار دے دیا۔

ترجمان اوگرا نے کہا کہ گزشتہ شام سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جو بے بنیاد اور غلط ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید