اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پیر کو دارالحکومت میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 30 جنوری کو اسلام آباد میں اسکول و دفاتر بند رہیں گے۔
میونسپل کارپوریشن، سی ڈی اے، آئیسکو اور سوئی گیس کے دفاتر کے علاوہ تمام اداروں میں چھٹی ہوگی۔
تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں سےمتعلق درخواست دی، پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کر دی۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارشوں سےتباہی آگئی، آسمانی بجلی، کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 19زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین نے کہا کہ اپوزیشن گارنٹی دے ان پر عملدرآمد ہوگا، اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی نے بھی 4 مطالبات حکومتی ارکان، اسپیکر کے سامنے رکھے۔
ڈپٹی کمشنر زین العابدین کا کہنا ہے کہ حیدرآباد شہر میں کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے۔
جمعیت علمائےاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اختلاف ختم نہیں کر رہے ہیں۔ چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات میں میانہ روی، اختلاف کو اختلاف تک رکھنا چاہتے ہیں۔
لونی قبائل نے مبینہ قاتل کو پکڑ لیا تھا۔ قبیلے کی روایت کے مطابق قاتل کو اسی طرح، اسی مقام پر سزا دی جانی تھی جس طرح اس نے قتل کیا تھا۔
صرف تین ماہ کے قلیل عرصے میں پاکستانی پویلین کو دیکھنے کے لیے آٹھ لاکھ سے زائد جاپانی اور بین الاقوامی سیاحوں نے دورہ کیا جو ایک شاندار ریکارڈ ہے۔
اڈیالا جیل میں آگ لگنے، ہنگامی حالت سے نمٹنے اور ریسکیو کرنے کی مشق کی گئی، فرضی مشق میں جیل میں گھسنے والے مشکوک افراد کو پکڑنے کا مظاہرہ کیا گیا۔
سندھ کے وزیر ایکسائز مکیش چاؤلہ نے کہا کہ پچھلے چند دنوں میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائیاں کی ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیرقانونی کال سینٹر چلانے والے 5 غیرملکیوں کا دو دن کا ریمانڈ منظور کرلیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ آرگنائزرز زائرین کی وطن واپسی کے ذمہ دار ہوں گے، ایران اور عراق بھی نئے نظام کے ساتھ ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے کا آسان اور اردو میں ہونا خوش آئند امر ہے، ڈیجیٹل انوائسنگ کا بھی اردو میں اجراء کیا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسپیشل بچی کے ساتھ گزشتہ روز 3 افراد نے جنسی زیادتی کی تھی، پولیس چھاپے کے دوران مرکزی ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن آنے والے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں، سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی والے بھی ہمارے پاس آئے تھے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جی 10 اسلام آباد میں غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 5 غیرملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔
ملک کا قانون ہر امیر اور غریب پر برابری کے ساتھ لاگو ہونا چاہیے، کمزور اور مظلوم کے ساتھ اب پوری ریاست کھڑی ہو گی