• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناٹنگھم ٹینس کیرولینا پلسکووا کے نام،کیریئرکا پانچواں ٹائٹل جیتا

برلن (نیوز ایجنسیز) آسٹرین پلیئر ڈومینک تھائم نے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔تھائم نے فیصلہ کن معرکے میں حریف جرمن پلیئر فلپ کولشریبر کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے پلیئر فلپ کو کانٹے کے مقابلے کے بعد 6-7، 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ادھر ہالینڈ میں کھیلے گئے ریکو اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا مینز سنگلز ٹائٹل فرانس کے نیکولاس ماہوت نے جیت لیا، ویمنز سنگل ٹائٹل کوکو وانڈی کے نام رہا۔ مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں فرانسیسی پلیئر نیکولاس ماہوت نے  لکسمبرگ کے پلیئر جائلز ملر کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے مات دی۔ دوسری جانب ویمنز سنگلز کے فائنل میں امریکن پلیئر کوکو وانڈی ویگے نے حریف فرانسیسی پلیئر کرسٹینا کو ملاڈینووک کو 7-5 اور 7-5 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔دریں اثنا  جمہوریہ چیک کی اسٹار پلیئر کیرولینا پلسکووا نے ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ٹائٹل حاصل کرلیا۔ پلسکووا نے  مجموعی طور پر پانچواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز جیتا ہے۔  ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں پلسکووا نے عمدہ  الیسن کو زبردست مقابلے کے بعد 7-6 اور 7-5 سے ہرا کر پہلی بار گراس کورٹ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فتح کے بعد پلسکووا نے اپنے بیان میں کہا کہ ناٹنگھم اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور اب میں ومبلڈن اوپن میں بھرپور انداز میں شرکت کیلئے تیار ہوں۔
تازہ ترین