• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت کی والدہ چل بسیں، آخری لمحات کے جذباتی مناظر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت کی والدہ ممبئی کے اسپتال میں دو روز قبل چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کی والدہ گزشتہ تین برس سے کینسر میں مبتلا تھیں، بعد ازاں ان میں برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھیں۔


بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی جانب سے راکھی ساونت کی والدہ کے علاج کا خرچ اٹھایا جارہا تھا جس پر راکھی ساونت نے سلمان خان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا  جبکہ ہدایت کار واحد علی خان نے بھی اس مشکل گھڑی میں ان کا بہت ساتھ دیا۔  


واضح رہے کہ راکھی ساونت نے کچھ روز قبل ہی اسلام قبول کرکے اپنے قریبی دوست عادل درانی سے شادی کی تھی۔

والدہ کی وفات کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی پر اداکارہ جذباتی ہوگئیں۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید