• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 4 یونٹس سمیت سات اراضی یونٹس سیل کر دیے۔

لال حویلی کو سیل کیے جانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو موصول ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں پولیس اور ایف آئی اے اہل کاروں کو لال حویلی میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں لال حویلی کو سیل کیے جانے کے مناظر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک کی کارروائی رکوانے کے لیے شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست عدالت خارج کرچکی ہے۔

شیخ رشید نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کا کیس زیر سماعت ہے اس لیے لال حویلی سے بے دخلی کا نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہے۔