• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگ رہا ہے ہمارے سیکیورٹی ادارے، انٹیلیجنس ایجنسی ناکام ہیں، سینیٹر مشتاق احمد

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ لگ رہا ہے ہمارے سیکیورٹی ادارے، انٹیلیجنس ایجنسی ناکام ہیں، بنوں سی ٹی ڈی پر بھی حملہ ہوا تھا۔

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ غریب قوم دو ہزار ارب روپے پولیس، فوج اور عدلیہ کو دے رہی ہے، عوام پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ یہ واقعات کیوں ہو رہے ہیں؟

انہوں نے سوال کیا کہ ہمیں جواب دیں حکومت، فوج اور اداروں کا سیکیورٹی پلان کیا ہے؟ کہاں ہے؟

سینیٹر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں کا کردار ہے کہ واقعہ ہونے سے پہلے اس کی کھوج لگا کر اسے روکیں، ہمیں انٹیلیجنس نظر نہیں آ رہی، سلیپر سیلز ختم کرنے کیلئے حکومت کیا کر رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، حکومت ہمیں بتا سکتی ہے کہ کیا افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی؟

سینیٹر نے مزید کہا کہ سرحد پر باڑ لگائی گئی، کیا بتایا جا سکتا ہے پھر یہ دھماکے کیسے ہو رہے ہیں؟

قومی خبریں سے مزید