• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب صاف توانائی کیلئے 266 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

لاہور(نیوزڈیسک)سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب صاف توانائی پیدا کرنے، ٹرانسپورٹ لائنوں اور تقسیم کے مزید نیٹ ورکس کو شامل کرنے کے لیے 10 کھرب ریال (266ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا۔انہوں نےپیر کو ایک بیان میں کہا کہ منصوبے کا حتمی مقصد دنیا کو توانائی برآمد کرنااور صاف ہائیڈروجن پیدا کرنا ہے، ہم ہائیڈروجن کے معروف برآمد کنندہ بننے کے ساتھ ساتھ بھاری صنعتوں میں مقامی استعمال کی غرض سے صاف ہائیڈروجن مہیا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں تاکہ سبز مصنوعات جیسے گرین سٹیل، گرین ایلومینیم، کھاد اور دیگرمصنوعات مسابقتی قیمتوں پرتیارکی جا سکیں۔وزیرتوانائی نے تیل اورگیس کی ترسیل میں نمایاں اضافے اور مرکزی گیس نیٹ ورک کو دُگنا کرنے کے لیے جاری کام پر بھی زور دیا،انہوں نے پیٹروکیمیکلزکےخام مال میں اضافے کے لیے مائع سے کیمیکل کی تبدیلی کی تنصیبات کےکام کی رفتار پر بھی روشنی ڈالی۔

دنیا بھر سے سے مزید