• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا ایمپلائمنٹ رپورٹ نے مودی کے ترقی کے دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا

کراچی(نیوز ڈیسک) مودی سرکار کی جانب سے بڑی معیشت ہونے کے دعوے کے برعکس بھارتی عوام بے روزگاری کے باعث شدید عدم استحکام کا شکار ہے، مودی سرکار کے زیر اقتدار بھارت میں بےروزگاری اور غربت انتہائی سنگین حد تک پہنچ گئی ، مودی سرکار کے بے روزگاری ختم کرنے کے تمام تر وعدے اور دعوے جھوٹے ثابت ہونے لگے ۔انڈیا ایمپلائمنٹ رپورٹ کے مطابق ،بھارت کی بے روزگار عوام کا 83 فیصد حصہ نوجوان ہے ، مودی سرکار کی بے حسی سے تنگ آکر بھارتی نوجوان غیر رسمی نوکریاں کرنے پر مجبور ہیں، بھارت کے نصف سے زیادہ نوجوان آن لائن نوکریاں کرکے اپنا پیٹ پال رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ،بھارت میں 90 فیصد عوام غیر رسمی نوکریاں کرنے پر مجبور ہے اور اور رسمی ملازمت کا گراف بہت نیچے آگیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید