• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی مزید تین ممالک کے شہریوں کو ای ویزے کی سہولت

جدہ(شاہدنعیم) سعودی عرب نے مزید تین ممالک بارباڈوس، بہاماس اور گریناڈا کے شہریوں کے لئے بھی الیکڑانک ویزے کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس توسیع کے بعد اب 66ممالک کے شہری ای ویزا حاصل کرسکیں گے، ان ممالک کے شہری اب ویزے کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یا سعودی انٹری پوائنٹس پر پہنچ کر ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ انیشیٹو وزارت سیاحت کی سٹریٹجک کوششوں کا اہم حصہ ہے جو مملکت کے عالمی رابطے بڑھانے، اقتصادی تنوع کو فروغ دینے اور وژن 2030کے تحت سیاحت کے شعبے میں اہداف کے حصول کے لیے ہے۔ ان اہداف میں جی ڈی پی میں سیاحتی انڈسٹری کی شراکت کو 10فیصد سے زیادہ بڑھانا اور 10لاکھ ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ علاوہ ازیں سیاحتی ویزے کو سات اضافی کیٹیگریز تک بڑھایا گیا ہے۔ ان میں امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ اور شنگین ممالک کے وزٹ ویزا ہولڈر شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید