وائٹ ہاؤس نے پشاور میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے اپنے بیان میں نمازیوں پر حملے کو ناقابل معافی عمل قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور سے افسوس ناک اور دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ناقابلِ دفاع ہے، نمازیوں کو نشانہ بنانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔
ایڈرین واٹسن نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ پشاور میں پولیس لائینز کے اندر مسجد میں خود کش دھماکے میں 100 افراد شہید اور 140 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔