• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی سیکریٹریٹ افسران کی تنخواہوں میں غیر منصفانہ فرق ختم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ سے مشاورت کے بعد وفاقی سیکریٹریٹ کے افسران کی تنخواہوں میں موجود غیر منصفانہ فرق ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

گریڈ 17 سے 22 کے وفاقی سیکریٹریٹ کے وہ افسران جو گزشتہ فیصلے سے ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم رہے، ان کو 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس ملے گا، فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔

گریڈ 17 سے 22 کے افسران کیلئے مشترکہ پول فنڈ قائم کرنے کیلئے قوانین مرتب کیے جا رہے ہیں۔

 پی او ایس فیس، سروس چارجز، گرانٹس اور منافع کے فنڈز ذاتی فلاح پر خرچ ہوں گے۔ ہیڈ کوارٹر سپورٹ الاؤنس کے نام پر ماہانہ 40 ہزار روپے تک الاؤنس ملے گا۔

جیو نیوز کے پاس دستاویز کے مطابق عارضی رہائش کیلئے 30 لاکھ تک کا سامان خریدنے کی اجازت ہوگی اور سینیئر افسران کو رہائش گاہ کا ماہانہ 3 لاکھ تک کرایا بھی دیا جائے گا۔ ہاؤس رینٹ سبسڈی، فیول سبسڈی، بچوں کی تعلیم کے لیے اسکالرشپ علیحدہ سے ملے گا۔

قومی خبریں سے مزید