• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا سعودی عرب پر حملہ، رونالڈو نجی طیارے میں میڈرڈ روانہ

کرسٹیانو رونالڈو — فائل فوٹو
کرسٹیانو رونالڈو — فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا نجی طیارہ ایرانی حملوں کے بعد سعودی عرب سے میڈرڈ روانہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے کے بعد 41 سالہ رونالڈو کا نجی طیارہ رات 8 بجے ریاض سے روانہ ہوا اور تقریباً 1 بجے میڈرڈ پہنچا۔

فلائٹ ٹریکر کے مطابق طیارہ مصر اور بحیرہ روم کے اوپر سے گزرتے ہوئے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچا۔

رونالڈو کا نجی طیارہ رات گئے مصر اور بحیرۂ روم کے اوپر سے گزرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب بڑھتا دیکھا گیا — تصویر بشکریہ عالمی میڈیا
رونالڈو کا نجی طیارہ رات گئے مصر اور بحیرۂ روم کے اوپر سے گزرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب بڑھتا دیکھا گیا — تصویر بشکریہ عالمی میڈیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر کے نجی طیارے کی مالیت تقریباً 61 ملین پاؤنڈ بتائی گئی۔

خیال رہے کہ رونالڈو ریاض میں اپنی منگیتر جارجینا روڈریگز اور 5 بچوں کے ساتھ مقیم تھے۔ تاہم یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ خاندان پرواز میں موجود تھا یا نہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق گزشتہ رات کے دوران سعودی عرب میں قائم امریکی سفارتی ہیڈکوارٹر پر 2 ڈرون حملے کیے گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بحرین میں بھی ایک عمارت تباہ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی چوتھے روز میں داخل ہو چکی ہے، جس کے باعث سینکڑوں غیر ملکی شہری خطے سے انخلاء کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید