• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے چائلڈ اسٹار کی شاہ رخ خان سے ملاقات

مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے چائلڈ اسٹار پرزان دستور نے شاہ رخ خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کر دیں۔

ملاقات میں شاہ رخ سیاہ شرٹ اور سیاہ کوٹ پہنے ہوئے ہیں جبکہ پرزان نے سیاہ کوٹ کے ساتھ عنابی رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے۔

اگلی تصویر دہائیوں پرانی فلم کے سیٹ پر لی گئی ہے جس میں شاہ رخ خان نے پرزان کو اپنے کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے۔

کچھ کچھ ہوتا ہے میں پرزان نے معصوم بچے کا کردار ادا کیا تھا جو ستارے گننے کا شوق رکھتا تھا۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید