• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کے ڈرامے منت مراد کا مرکزی کردار کون نبھائے گا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جیو ٹی وی کے آنے والے ڈرامے منت مراد میں مرکزی کردار ادا کرنے والوں کے نام سامنے آگئے۔

وجاہت حسین کی ہدایت کاری میں بننے والا جیو ٹی وی کے نئے ڈرامہ سیریل منت مراد کی کہانی نادیہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس میں مرکزی کردار نٹ کھٹ اداکارہ اقرا عزیز اور اُبھرتے ہوئے اداکار طلحہ چوہدری نبھائیں گے۔


فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہدایت کار سید وجاہت حسین نے اقرا عزیز کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈرامہ سیریل ابھی شوٹنگ کے مراحل میں ہے، جس جلد ناظرین کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔

انہوں نے ڈرامہ سیریل کے حوالے سے مزید معلومات فراہم تو نہیں کی ہیں لیکن ڈرامے کے نام سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اقراء عزیز منت جبکہ طلحہ چوہدری مراد کا کردار نبھائیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید