• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس چور، کرپٹ، فراڈیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حکومت نے ٹیکس چوری، کرپشن اور مالی فراڈ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے وزارتِ قانون کی سمری کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے بے نامی ایکٹ 2017ء کو فعال کر دیا ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس سے تعاون حاصل کر لیا ہے۔

بے نامی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارتِ قانون نے خصوصی عدالتوں کے لیے چیف جسٹس صاحبان سے رجوع کیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چیف جسٹس صاحبان کے نامزد کردہ نمائندوں کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید