• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ریونیو میں سالانہ 3 ہزار ارب کی ٹیکس چوری اور استثنیٰ

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر ) پاکستان کا سالانہ ٹیکس ریونیو کا پوٹیشنل 9ہزار ارب روپے ہے ، ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال 6ہزارارب روپے جمع کیے جبکہ تین ہزار ارب روپے کا فرق ہے ،ٹیکس چوری اور بااثر طبقات کو دی گئی ٹیکس چھوٹ کے باعث 3ہزار ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ریونیو میں کم جمع ہوتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نےبجٹ کے دوران ایف بی آر کو تین ہزار ارب روپے کی ٹیکس چوری کے فرق کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی ،چیئرمین ایف بی آر نے جمعہ کو پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سمر کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایف بی آر نے تین ہزار ارب روپے کے ٹیکس فرق کا ایک کنسلٹنٹ کے ذریعے جائزہ مکمل کر لیا ہے، تین ہزار ارب روپے میں سے 1800ارب روپےمختلف شعبوں کو دی گئی ٹیکس مراعات اور ٹیکس چھوٹ ہیں جبکہ باقی 1200ارب روپے کا فرق ہے، ہرقسم کے ٹیکس استثنی ٰ کو ختم کرنے سے پاکستان کے ٹیکس ریونیو جی ڈی پی کےلحاظ سے شرح 14فیصد تک پہنچ جائے گی اور سالانہ بنیادوں پر 9ہزار ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع ہو سکتا ہے، زرعی ٹیکس صوبوں کے دائرہ کار میں ہےاور یہ بہت کم ہے ، ایف بی آر نے ڈائر یکٹ ٹیکسوں پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید