• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے سابق اراکین پنجاب اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق اراکین پنجاب اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا۔

مریم نواز نے لاہور میں سابق اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اور انہیں لاہور میں فعال کردار ادا کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

ن لیگی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت اور حلقے کے مسائل کو فوری حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ملاقات کرنے والوں میں صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف کھوکھر، بلال یاسین اور دیگر شامل تھے۔

قومی خبریں سے مزید