• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمات اور گرفتاریاں بہت سے لوگوں کی ہوئیں، تشدد صرف مجھ پر کیا گیا، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ مقدمات اور گرفتاریاں تو بہت سارے اور لوگوں کی بھی ہوئی ہیں، تشدد صرف مجھ پر ہوا۔

اپنے بیان میں شہباز گل نے مزید کہا کہ صرف میرا ہی نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کورٹ میں ٹرائل صرف میرا ہوا، تقریباً 40 دن جیل میں رہا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ میری بیوی پر جھوٹا کیس بنایا، میرا قصور کیا مڈل کلاس ہونا ہے؟

قومی خبریں سے مزید