• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اسکول میں نیم کے درختوں کی کٹائی، انچارج ہیڈ ماسٹر معطل


کراچی کے ضلع وسطی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں قائم گورنمنٹ بوائز سکینڈری ایگروٹیکنیکل اسکول کے احاطے میں نیم کے درجنوں درخت کاٹ کر ٹمبر مافیا کو فروخت کرنے کی وڈیو سامنے آنے کے بعد ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول فرناز ریاض نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اسکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر محمد مزمل کو معطل کر دیا ہے۔

اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، ڈائریکٹر اسکول فرناز ریاض نے بتایا کہ ٹاؤن ایجوکیشن افسر نے جو رپورٹ دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ ماسٹر سے پڑوسیوں نے درخت کاٹنے کی درخواست کی تھی۔

اور یہ کہا تھا کہ اس کے پتوں سے ان کے گھروں میں گندگی پھیل رہی ہے، لہٰذا درخت کاٹ دیے جائیں۔ چنانچہ درخت جاٹ دیے گئے۔

رپورٹ میں اس غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اور حکام کی اجازت کے بغیر درخت کاٹنے پر ہیڈ ماسٹر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید