• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے دور حکومت میں کسی کیخلاف انتقامی کاروائی نہیں ہوئی، مسرت جمشید چیمہ کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے دور حکومت میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوئی۔

لاہور میں فواد چوہدری کی اہلیہ حبا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہم ملک میں قانون کی بالادستی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سارے اسٹیک ہولڈرز ملک کا سوچیں گے تو مسائل حل ہوں گے۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہمیں کوئی سپورٹ نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے، غیر قانونی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں یہ سلسلہ بند کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید