• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے پی پی ایم این اے اور ان کے بھائیوں کے خلاف انکوائری ختم کردی

ایف آئی اے حیدرآباد نے پیپلز پارٹی کی ایم این اے مہرین بھٹو اور ان کے تین بھائیوں کے خلاف مبینہ کرپشن اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کی انکوائری ختم کردی۔

ایف آئی اے حیدرآباد نے اپنی ہی ابتدائی انکوائری رپورٹ کے برعکس انکوائری ختم کی، مہرین بھٹو اور ان کے بھائیوں کے خلاف 8 سال سے مبینہ کرپشن اور غیر قانونی اثاثہ جات کی انکوائری چل رہی تھی۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مہرین بھٹو اور ان کے بھائیوں نے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور کروڑوں کی جائیدادیں بنائیں۔

ایف آئی اے حیدرآباد کا کہنا ہے کہ ایم این اے مہرین بھٹو اور ان کے بھائیوں کے خلاف مصدقہ ثبوت نہیں ملے۔

قومی خبریں سے مزید