وہاڑی میں چلتی مسا فر بس میں 18 سال کی بس ہوسٹس کے ساتھ اسی بس کے گارڈ نے اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
زیادتی کی شکار متاثرہ بس ہوسٹس کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی صادق آباد سے میلسی پہنچی تو وہاں تمام مسافر اتر گئے، بس کو وہاڑی اسٹینڈ کی طرف لے جاتے ہوئے ڈرائیور نے گاڑی کو لاک کیا اور گارڈ نے اسلحے کے زور پر بس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے مزید کہا کہ زیادتی کی شکار متاثرہ بس ہوسٹس کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تھانہ دانیوال پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔