ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر پارک میں موجود لوگوں اور انتظامیہ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ واردات کی تفتیش اسپیشل یونٹ برائے انسداد جنسی جرائم کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش کی نگرانی سی پی او آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کر رہے ہیں۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ واقعے سے متعلق مشکوک افراد کے ڈی این اے بھی لیے جا رہے ہیں، کیمروں اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔