• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دل و جان سے کشمیری حریت پسندوں کیساتھ ہے، حسین مقدسی

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے ) تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے ایپکس کمیٹی کے فیصلے پوری قوم کی آواز ہیں، دہشت گردی کو جڑ سے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن ضروری ہے، پاکستان دل و جان سے کشمیری حریت پسندوں کیساتھ ہے، آزادی کشمیر کی جدوجہد پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے اگر اقوام متحدہ کشمیریوں کو انکے حق خودارادیت کی ادائیگی میں ناکام ہے تو اس عالمی ادارے کا وجود بے سود ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں مرکزی ماتمی سنگت سخی شاہ پیارا کے زیر اہتمام چوہڑ ہڑپال میں جشن مولود کعبہ کے مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع سجادہ نشین دربارعالیہ سخی شاہ پیاراباواسیدقاسم علی شاہ کاظمی ،باوا سید فرزند علی شاہ کاظمی اور دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا، ٹی این ایف جے کے مرکزی عہدیداران، علمائے کرام کے ہمراہ انہوں نے دربارپرچادرپوشی کی اورجشن کاخصوصی کیک بھی کاٹا،پاکستان بھر کی مساجد امام بارگاہوں میں محافل میلاد منعقد ہوئیں جن میں اسلامیان پاکستان نے خانوادہ رسالت کی بارگاہ میں عقیدت و محبت کا نذرانہ پیش کیا،علامہ سیدحسین مقدسی نے کہا امیرالمومنین حضرت علیؓ کے فضائل و محاسن اور روشن کارناموں سے تاریخ اسلام کاحسن دوبالاہے جو قیامت تک آنے والوں لوگوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔
اسلام آباد سے مزید