• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کالج ایف ایٹ ون میں تقاریر ملی نغموں، ٹیبلو اور کشمیر کوئز کا انعقاد

اسلام آباد (جنگ نیوز) ماڈل کالج برائے طالبات ایف ایٹ ون میں 5فروری کو تقریب ہوئی۔ ایریا ایجوکیشن آفیسر اربن ون ڈاکٹر شفقت علی جنجوعہ مہمان خصوصی تھے۔ ڈائریکٹر اکیڈیمک رفعت جبین‘ پرنسپل پروفیسر آسیہ رفیق اور دیگر بھی موجود تھے۔ طلباء و طالبات نے تقاریر‘ ملی نغمے‘ ٹیبلو اور کشمیر کوئز کا انعقاد کیا- مہمان خصوصی شفقت علی جنجوعہ نے خطاب کشمیر کے مسئلے کی سنگینی کو اجاگر کیا۔ آخر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر بنائی گئی-
اسلام آباد سے مزید